بلیک واٹر دوبارہ پاکستان میں آسکتی ہے،اہم انکشاف۔

اسلام آباد( ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ’’ویزا آن ارائیول‘‘ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ امریکی دباؤ پر ویزا آن ارائیول پھر شروع کر دیا گیا، اس اقدام سے قومی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں، ماضی میں اسی سہولت کی وجہ سے بلیک واٹر کا ایشو بنا جب کہ این جی اوز اس آڑ میں اپنے مذموم مقاصد پورے کریں گی، جن ممالک کو یہ سہولت دی گئی وہ ہمیں ویزا بھی مشکل سے دیتے ہیں۔ یاد رہے گزشتہ ہفتے وزارت داخلہ نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے ’’ویزا آن ارائیول‘‘ اسکیم کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت دنیا کے مختلف ملکوں کے شہری گروپ کی شکل میں پاکستان کے کسی بھی ایئر پورٹ پر پہنچ کر مختصر مدت کا ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر سابق وزیر داخلہ چودہدی نثار علی کان نے کہا کہ ’’ویزا آن ارائیول‘‘ پر پابندی میں نے لگائی، میں نے واضح پالیسی بنائی کہ ویزا آن ارائیول دو طرفہ ہو، کوئی ہمیں ویزا آن ارائیول دیتا ہے تو انہیں بھی دیں، اگر ہمارے وزیر کو ویزا کے لیے سفارت خانے جانا پڑتا ہے تو ان کا وزیر بھی جائے۔ جتنے پیسوں میں ہم ویزا دیتے ہیں وہ ملک بھی اتنے میں دے، یہ بہت ساری چیزیں ہیں جو سیاست کی نذر نہ کریں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc