آئندہ الیکشن شگر سے پاکستان مسلم لیگ(ن ) کا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

شگر(پ ر)مسلم لیگ (ن شگر کے رہنماؤں حاجی مہدی علی،حاجی رضا خان،چیئر میں غلام مہدی اورحاجی علی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آئندہ الیکشن شگر سے پاکستان مسلم لیگ(ن ) کا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت اوروزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شگر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔جس کی ماضی میں کوئی ریکارڈ نہیں ملتا۔جس میں چھومک پل۔مونٹنیرنگ سکول،گرلز ڈگری کالج،کوتھنگ روڈ صاف پانی کیلئے پرجیکٹ اور بجلی ٹرانسمیشن کیلئے خصوصی گرانٹ وزیراعلیٰ کے خصوصی فنڈز سے کرایا۔پچھلے الیکشن میں شگر کی عوام مسلم لیگ (ن) کی وعدوں پر اعتبار نہیں کررہے تھے۔لیکن الیکشن ہارنے کے باؤجود مسلم لیگ (ن) کے حکومت نے شگر کے عوام کیساتھ کئے گئے سارے وعدے پورے کئے۔اور آئندہ الیکشن میں شگر کی عوام مسلم لیگ (ن) کی احسانات کا بدلہ پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرکے ادا کرینگے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو شگر کے دورے کا دعوت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ شگر کے دورہ کریں تو فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc