شگر کے معتبر سیاسی شخصیت درجنوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن ) میں شامل ہوگئے۔

شگر(نامہ نگار) یونین کونسل مرہ پی شگر کے معتبر سیاسی شخصیت حاجی رضا خان طاہر شگری کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے درجنوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن ) میں شامل ہوگئے۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سابق ادوار میں پی پی اور دیگر پارٹیوں کیساتھ وابستہ رہا لیکن مسلم لیگ (ن) نے شگر کو ضلع بنایا اور یہاں بے شمار ترقیاتی کام کرائیں۔ جس کی وجہ سے متاثر ہوکر اس پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری واقعی میں علاقے کیساتھ مخلص ہے وہ شگر میں ترقیاتی کام کرنا چاہتے ہیں۔ شگر میں جتنے ترقیاتی کام ہورہے ہیں وہ ان کی مرہون منت ہے۔میں ان کی وژن سے بہت متاثر ہوں۔ آئندہ طاہر شگری جس امیدوار کی حمایت کریں انہیں ووٹ دینگے۔ آئندہ الیکشن شگر سے پاکستان مسلم لیگ(ن ) کا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc