لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش، کوئٹہ میں برفباری نے رنگ جما دیا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں سال پہلی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ کوئٹہ اورآزادکشمیر میں بھی بادل برسنے اوربرف پڑنے سے سردی بڑھ گئی، پہاڑوں پر برفباری نے رنگ جما دیا۔ سکردو میں پارہ منفی 10، استور میں منفی 8 اور کالام منفی 5 تک گرگیا۔سال کی پہلی بارش نے لاہور کو ٹھنڈا کر دیا۔

باغوں کے شہر لاہور میں صبح سویرے سیاہ بادل آئے اور اندھیرا چھا گیا ٹھنڈی ہوائیں بھی چلیں پھر ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس نے موسم کو مزید سرد بنا دیا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ریکارڈ کیا گیا جبکہ قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

گذشتہ روز کوئٹہ میں بھی بارش کے بعد خنکی بڑھ گئی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔ بلوچستان کے دیگرشہروں میں بھی ابر کرم برسا جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری نے بھی رنگ جما دیا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc