آغا سید علی رضوی کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئی

سلام آباد (بیورو رپورٹ ) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان ، عوامی ایکشن کمیٹی کے روح رواں اور ممتاز عالم دین آغا سید علی رضوی کے والدہ ماجدہ طویل علالت کے بعد پیر کے روز سکردو میں انتقال کر گئی ۔
آغاسید علی رضوی اس وقت زیارات مقدسہ کے سفر پر ہے اور عراق کے شہر نجف اشرف میں ہے جہاں ان کو ان کے والدہ ماجدہ کی رحلت کی خبر سنا دی گئی ہے ۔ دکھ کی اس گھڑی میں تحریر نیوز نیٹ ورک آغا سید علی کو ان کی والدہ صاحبہ کے انتقال پر ملال پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عنایت کرے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc