اہم علاقے کے سیاسی رہنما نے سابق وزیر اعلی سید مہدی شاہ کا شکریہ ادا کردیا،وجہ بھی خاص ہے۔

اسلام آباد(پ،ر) ضلع دیامر کے سب ڈویژن داریل کے عوام کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر محمد زمان نے سابق وزیر اعلی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے پیغام میں اُنہوں نے کہا کہ ہم داریل والے مہدی شاہ کے مشکور ہیں جنہوں نے داریل کو سب ڈویژن بنایا جبکہ موجودہ گورنر نے دیامر والوں کو جاہل وزیر اعلی نے دہشت گرد کہا ۔وزیر اعلی نے فرقے کی جھنڈی دکھا کر ہمارے منتخب نمائندوں کو بیوقوف بنایا ہوا ہے۔ اُنکا کہنا تھا کہ وہ وقت گزر گیا جب لوگ دیامر والوں کو اپنی کرسی کے خاطر استعمال کرتے تھے ہماری خواہش ہے صوبے کا منتظم اعلی فرقہ واریت قومیت اور علاقایت سے ہٹ کر علاقے کی خدمت کریں۔ہم ان رنگ بدلتے گرگٹوں سے پناہ چاہتے ہیں جو باہر سے لبرل اندر سے فرقہ واریت اور قومیت سے لت پت ہو۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ اس منافقت کی پالیسی نے علاقے کو پتھر دور کی طرف دھکیلا ہے۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ داریل تانگیر کو دو مزید اضلاع میں تقسیم کیا جائے اور منتخب ممبران اسمبلی چپ کا روزہ توڑ کر دیامر کے حقوق کے لئے آواز اٹھائیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc