نامور کوہ پیماء محمد علی سدپارہ نے ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کر لی

اسلام آباد ( زاہد حلیم) گلگت بلتستان کے سپوت اور نامور کوہ پیماء محمد علی سدپارہ نے ایک اور کارنامہ سر انجام دے کر ملک کا نام روشن کردیا۔ نامور کوہ پیماء نے نیپال کے پاموری پیک کو سردیوں میں بغیر آکسیجن سر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر لی، 7145میٹر بلند پہاڑ کو سر کرنے کے بعد علی سدپارہ نے پاکستان کے قومی پرچم کو لہرا دیا ۔

واضح رہے علی سدپارہ ان دنوں نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے گیا ہوا ، اس سے پہلے انہوں نے دنیا کے دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو ، ننگا پربت، پراڈپیک اور گشہ بروم کے چوٹیوں کو بغیر آکسیجن سر کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc