محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے پیپلزپارٹی کی یاد تازہ کردی۔ میرٹ اور سنیارٹی کا قتل عام۔

سکردو(ڈسٹرک رپورٹر) امامیہ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی خالی اسامیاں مشتہر کی جائیں۔ این ٹی ایس میں فیل ہونے والے ویٹنگ لسٹ کے حامل امیدواروں کی تعیناتی تشویشناک اور میرٹ کے بر خلاف ہے۔ آئی ایس او بلتستان ڈویژن کے صدر سعید شگری نے اپنے بیان میں کہا کہ سکردو سمیت بلتستان کے چاروں اضلاع میں اساتذہ کی کئی اسامیاں خالی ہیں۔ خالی اسامیوں کو فوری مشتہر کیا جائے تاکہ اہل اور تعلیم یافتہ افراد کی خدمات حاصل کی جا سکیں۔ انہوں نے محکمہ تعلیم میں 2 سال پرانی ویٹنگ لسٹ پر موجود امیدواروں کو کھپانے کے عمل پر تشویش کا اظہار کیا۔ سعید شگری کا کہنا تھا کہ این ٹی ایس میں فیل ہونے والے افراد کو ویٹنگ لسٹ کے نام پر استاد کے منصب پر فائز کرنا میرٹ کا خون کرنے کے مترادف ہے۔ 2 سال پرانی ویٹنگ لسٹ اب اپنی اہمیت اور قانونی حیثیت کھو چکی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان، وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی، سکرٹیری ایجوکیشن اور ڈائرکٹر ایجوکیشن بلتستان سے مطالبہ کیا کہ پرانی ویٹنگ لسٹ کو ردی کی نزد کرتے ہوئے محکمے میں موجود نئی اسامیوں کو مشتہر کیا جائے۔ این ٹی ایس یا ایف پی ایس سی کے تحت ٹیسٹ منعقد کرایا جائے اور قابل اور حقدار افراد کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc