گلگت بلتستان کا فرزند دلاور عباس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے شہید ہوا ہے۔جماعت اہل حدیث

شگر(پ ر) اتحاد علماء اہل حدیث شگر کے رہنماء عمران حسین شگری نے کہا ہے ملک میں سز اوجزا کا نظام ختم ہوچکا ہے اور قاتلوں کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے اس لئے اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں انہوں نے لاہو ر میں شہید ہونے والے طالب علم کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کا فرزند دلاور عباس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے شہید ہوا ہے کیونکہ ملک میں سز اوجزا کا نظام ختم ہوچکا ہے اور قاتلوں کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے اس لئے اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شہید طالب علم کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے ورنہ عوام احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc