لاہور میں سکردو سے تعلق رکھنے والے طالب علم کی شہادت پر جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )سابق ممبر قومی اسمبلی حلقہ 128 لایور و ممبر ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان تحریک انصاف ملک عباس کھوکھر نے کہا ہے کہ لاہور میں سکردو سے تعلق رکھنے والے طالب علم کی شہادت پر جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے یہ قتل ایک پاکستانی کا قتل ہے طالبعلم کو انصاف دلانے کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف دیامر کے رہنما فرحت اللہ قدوس سے ملاقات کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قتل انتہائی قبیح فعل ہے جس میں ملوث کرداروں کو سخت سزا دینا ہو گا انہوں نے کہا کہ لاہور گلگت بلتستان کے طلبہ کے دوسرے گھر کے مانند ہے اہلیان لاہور شہید طالبعلم کے ورثا کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ اس میں ملوث تمام کرداروں کو سزا دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھونگا ۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc