ایس سی او ڈوپلیکیٹ کی سہولت ختم ہونے سے شگر میں ایس کام سم ملنا جوئے شیر لانے کے مترادف بن گیا۔

شگر(نامہ نگار)ایس سی او شگر کی فرنچائز پر نئی سم کی اجراء اور ڈوپلیکیٹ کی سہولت ختم ہونے سے شگر میں ایس کام سم ملنا جوئے شیر لانے کے مترادف بن گیا۔نئی سم اور متبادل سم کیلئے سسٹم کو بلاک کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سم کا اجراء ممکن نہیں ۔تفصیلات کے مطابق سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی جانب سے شگر میں صارفین کی سہولت کیلئے قائم فرنچائز میں نئی سم کی اجراء کی سہولت گذشتہ کئی دنوں سے بند ہے جس کی وجہ سے صارفین کو سم ملنا بند ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں فرنچائز منیجر سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ سم اور ڈوپلیکیٹ کیلئے لاگن سسٹم نامعلوم وجوہات کی بناء پر بند کیا گیا ہے جس کہ وجہ سے سم ایکٹیویشن اور ڈوپلیکیٹ کا نظام نہیں ہو پارہا ہے ، جس کی کمپلین حکام باا کو کیا گیا ہے تاہم اب تک کوئی حل نہیں نکل سکا۔صارفین نے ایس سی او حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور شگر فرنچائز میں سم ایکٹیویشن سسٹم کی سہولت بحال کیا جائے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc