خوبصورت شگر کی سڑکیں کھنڈرات، ذمہ داران منظرعام سے غائب۔

شگر(نامہ نگار) محکمہ تعمیرات عامہ کی عدم دلچسپی ضلع شگر کے ہیڈ کوارٹر کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں۔سڑکوں کی دیکھ بھال کیلئے تعینات درجنوں روڈ قلیاں غائب صرف چندقلیاں ہی سڑکوں پر نظر آتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع شگر کے ہیڈ کوارٹر کی سڑکیں محکمہ تعمیرات عامہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے۔روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے۔ جبکہ درجنوں جگوں پر کھڈے بن گئے ہیں جہاں حادثات کا خطرہ دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔جبکہ کلوٹ بھی جگہ جگہ سے ٹوٹ چکا ہے جوکسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ضلع شگر میں سڑکوں کی مرمت اور بحالی کیلئے سینکڑوں قلیاں تعینات ہے لیکن چند غریب قلیوں کے سوا کوئی قلیاں سڑکوں پر نظر نہیں آتے۔ جبکہ بیشتر ذاتی کاروبار میں مصروف ہے جس کا محکمہ کے حکام کو معلوم ہے لیکن محکمہ کے اعلیٰ حکام ان بااثر قلیوں کے سامنے بے بس ہے جبکہ بعض ان کی آشیر باد کیساتھ روڈ کے بجائے دیگر جگوں پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc