اقوام متحدہ کی کمیشن UNHCR نے گلگت بلتستان کو کس ملک کا حصہ قرار دے دیا؟، خوفناک انکشاف۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی جانب خیبر پختون خواہ میں افغان مہاجرین کے کیمپوں میں کمیونٹی پرائمری اسکول قائم کئے گئے ہیں جن کا سلیبس صوبائی اور وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر تبدیل کردیا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے نصاب کی تبدیلی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اس سلسلے میں پختون خواہ حکومت کی جانب سےUNHCR باقاعدہ سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان مہاجرین کے بچوں کو پڑھائے جانے والے کتاب معاشرتی علوم میں گلگت بلتستان اور متنازع کشمیر کو بھارت کاحصہ دکھایا گیا ہے جب کہ پاک افغان بارڈرکو ڈیورنڈ لائن بتایا گیا ہے اور بھارت کو قریبی دوست ملک لکھا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق انگلش کی کتاب پر افغانستان کا جھنڈا ہر صفحہ پر موجود ہے۔ وزارت داخلہ نے اس حوالے سے ایکشن لیتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کے ذریعے یواین ایچ سی آر سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc