اقوام متحدہ میں بھارت کا پاکستان پر بےبنیادالزام، ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا تکڑا جواب۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی بھارتی مندوب کی جانب سے پاکستان پر افغانستان کو عدم استحکام کرنے کی بے بنیاد الزام کے جواب میں کہا کہ افغانستان اورامریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک الزام تراشی کے بجائےافغانستان میں درپیش چیلنجوں پرتوجہ دیں۔ اُنکا یہ بھی کہنا تھا کہ مائنڈسیٹ تبدیل کرنےکی بات کرنےوالےاپنےگریبان میں جھانکیں،پاکستان میں تخریب کاری کے لیے اپنا ریکارڈ دیکھیں،کلبھوشن اس کاکھلاثبوت ہے۔ دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان سےباہرتصورکرنےوالےحقائق کاجائزہ لیں۔محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی،منشیات سےآمدن،دہشت گردوں کوبیرونی مددکی ضرورت ہی نہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ17 سال کی تاریخ بتاتی ہے کہ افغانستان میں طاقت سےکام نہیں چلےگا،طاقت،دباؤکی حکمت عملی افغانستان میں کام کرجائےگی،یہ سوچناخام خیالی ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc