گلگت بلتستان میں %75بجلی منصوبے سائیڈ سلیکشن غلط ہونے کے باعث بجلی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گلگت ( محمد الیاس) اپیل برائے فورس کمانڈر گلگت بلتستان وزیر اعلی گلگت بلتستان چیف سیکرٹری جی بی سکریٹری واٹر اینڈ پاور چیف انجینئر جی بی گزارش یہ کہ بگروٹ چار میگا واٹ پاور پراجیکٹ کو بھی گلگت بلتستان کے دیگر بجلی منصوبوں کی طرح سلائیڈنگ ایریا میں بنانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے تاکہ سیلاب ہو یا سلاڈنگ بااثر محکمہ پاور کے افسر کے زمین میں بجلی گھر بنا کر قومی پروجیکٹس کو تباہ کیا جا سکے اور معمولی بارش کی صورت میں بھی متعلقہ محکمے کے افسران کا جیب گرم ہو سکے اور بجلی گھر کے بہانے صرف 30 گھرانوں پر مشتمل علاقہ ہمارن بگروٹ جہاں پل بنانے کے لئے 4 میگاواٹ قومی بجلی گھر کو لینڈ سائیڈنگ کے نظر گیا جا رہا. حالانکہ پل ہمارن کے عوام کا بنیادی حق ہے لہذا اعلی حکام نوٹس لیکر ہمارن کے عوام کی بنیادی ضرورت پل تعمیر کرنے کے ساتھ قومی منصوبے کو بچانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ بجلی کی کمی کو حقیقی معنوں میں پورا کیا جا سکے زیر نظر تصویر اور ویڈیو میں سلائیڈنگ کے پہاڑ کا آسانی سے جائزہ لیا جا سکتا ہے قومی منصوبوں کو محفوظ مقامات میں بنا کر عوامی مشکلات کو کم گیا جائے بگروٹ کے عوام کے پاس پانی کے ساتھ محفوظ مقامات موجود ہے دوبارہ سروے کے ذریعے محفوظ مقام میں بجلی گھر تعمیر کیا جائے تاکہ پانی سر سے گزرنے سے پہلے قومی منصوبوں بچایا جا سکے واضع رہے اس حوالے سے سابق سیکریٹری ظفر وقار تاج کو درخواست بھی گزاری گئ لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc