شگر تعینات میں ضلع کھرمنگ اور سکردو سے تعلق رکھنے والےEST اساتذہ کی وجہ سے ویٹنگ اساتذہ کی حق تلفی ہورہا ہے۔

شگر(پ ر)ضلع شگر تعینات میں ضلع کھرمنگ اور سکردو سے تعلق رکھنے والےEST اساتذہ کی وجہ سے ویٹنگ اساتذہ کی حق تلفی ہورہا ہے۔لہذا ان کو متعلقہ اضلاع تبادلہ کرکے NTSمیں ESTویٹنگ کو تعینات کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار NTSٹیسٹ پاس کرکے سیٹ کی انتظار میں بیٹھے امیدواروں نے کیا ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال دیگر اضلاع میں تعینات شگر سے تعلق رکھنے والے10سے زائد اساتذہ کو ایل پی سی سمیت شگر میں بھیج کر ان کی جگہ NTS ویٹنگ امیدواروں کو تقرر کیا گیا تھا لیکن ضلع شگر میں تعینات دیگر اضلاع کے تین سے زائد اساتذہ کو شگر سے متعلقہ اضلاع بھیجنے میں محکمہ تعلیم قاصر ہے جس کی وجہ سے ہماری حق تلفی ہورہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت شگر کے مختلف سکولوں میں کھرمنگ اور روندو سے تعلق رکھنے والے کئی اساتذہ تعینات ہے۔ جو کہ نر اور شگر سنٹر کے سکولوں میں تعینات ہے۔ ہم نے اس مسئلہ کے بارے میں کئی فورم پر آواز اٹھائی تھی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوسکا۔لہذا ہم وزیر تعلیم ،سیکریٹری ایجوکیشن،ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ،ڈپٹی ڈائریکٹرایجوکیشن شگر سے ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ ان اساتذہ کو متعلقہ اضلاع میں ایل پی سی سمیت تبادلہ کرکے ان کی جگہ NTSویٹنگ امیدواروں کو موقع دیا جائے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc