نر غوڑو کو شگر سے الگ کرنے کی کوشش نہ کریں نر غوڑ صدیوں سے شگر کا حصہ ہے۔

شگر(عابدشگری)اسمبلی ممبران اوحکومتی عہدیدار نر غوڑو کو شگر سے الگ کرنے کی کوشش نہ کریں نر غوڑ صدیوں سے شگر کا حصہ ہے اور رہے گا۔ اس کو شگر سے جد اکرکے حسین آباد میں ضم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔ اگر نر غوڑو کو شگر سے الگ کرنے کی کوشش کی گئی تو شگر کی عوام شدید مزاحمت کریگا۔امام جمعہ ولجماعت جامع مسجد امامیہ شگر سید طہٰ الموسوی نے کہا کہ شگر کے یونین کونسل نر اور غوڑو کو شگر سے الگ کرکے سکردو حلقہ3کیساتھ ملانے کیلئے ایک ممبر اسمبلی اور حکومتی عہدیدار سرگردان ہے۔جس پر شگر اور نرغوڑو کی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ نر اور غوڑو صدیوں سے شگر کا حصہ رہا ہے اور رہے گا۔ بندوبست سے لیکر سروے آف پاکستان کے تحت یہ شگر کا ایک یونین کونسل کے طور پررہا ہے۔اور نر اور غوڑو کے عوام بھی شگر میں رہنا چاہتے ہیں لیکن ووت کی خاطر اسے شگر سے جدا کرکے حسین آباد میں ضم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ہم ایسے کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ اگر زبدستی نر غوڑو کو شگر سے الگ کیا گیا تو ہم شدید مزاحمت کرینگے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc