کھرمنگ یوٹیلٹی اسٹور میں بلیک مارکٹینگ کا انکشاف، سرکاری نرخ نامے پر عوام کے بجائے دوکانداروں کو اشیاء خوردنوش فروخت کیا جارہا ہے۔کارپوریشن کے ذمہ داران کو ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔

کھرمنگ ( نامہ نگار) نوزائدہ ضلع کھرمنگ  مادھوپور کے مقام پر موجود یوٹیلٹی سٹور میں اشیاء خوردنوش کی مصنوعی قلت سے عوام پریشان ہیں۔ یہ کھرمنگ کی واحد سٹور ہے جہاں سے عوام  روزہ مرہ کی اجزاء سرکاری نرخ پر خریدتے ہیں لیکن گزشتہ کئی ماہ سے یہاں مختلف اشیاء بلکل ہی ناپید ہو چُکی ہے،اسٹور انتظامیہ کی طرف سے یہی کہا جاتا ہے کہ اسٹاک کی کمی کے باعث یہ صور ت حال پیدا ہوا ہے۔لیکن حقیقت میں ایسا بلکل نہیں کیونکہ متعلقہ اسٹور انتظامیہ کی جانب سرکاری نرخ نامے پر آنے والے تمام اشیاء کوعوام کے بجائے مقامی دوکاندروں کو فروخت کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیسے ہی سامان آتا ہے عوام سے پہلے مقامی دوکانداروں کو سپلائی کیا جاتا ہے اور دور دراز سے آنے والے عوام کو یہی بتایا جاتا ہے کہ اسٹاک ختم ہوگیا ہے۔ وہ تمام لوگ جو سکردو سے کھرمنگ جاتے ہوئے یہاں خریداری کیلئے رُک جاتے ہیں اُنہیں مایوس ہونا پڑتاہے۔ یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے ذمہ داران کو چاہئے کہ اس سلسلے میں تحقیقات کریں اور عوامی حقوق پر ڈاکے ڈالنے والوں کو سزا دیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc