دلاور عباس کے قاتلوں کو سزا دیں،لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے طلباء کی تحفظ کو یقینی بنایئں۔

گلگت(پ ر)گلگت بلتستان سٹوڈینس آرگنائزیشن میر پور آزاد کشمیر عنایت علی،جنرل سیکریٹری ریاضت علی ایڈوکیٹ سپریم ہیڈ ارسلان حسین اور چیئرمین منظور حسین نے کہا کہ لاہور میں گلگت بلتستان کے طالب علم دلاور عباس کی بیہمانہ قتل سے گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات میں شدید خوف و ہراس کی لہر پھیل رہا ہے۔دن دیہاڑے ایک نہتے طالب علم پر غندوں کی جانب سے دھاوا بولنا اور اس قدر مار پیٹ کرنا جس سے ان کی موت واقع ہوجائے کھلی دہشت گردی ہے۔ہم اس کی بھرپور اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اور خادم اعلیٰ سے مطالبہ ہے کہ دلاور عباس کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے جبکہ لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے طلباء کو تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیا جائے۔گلگت بلتستان سٹودینس کی جانب سے میر پور پریس کلب کے سامنے دلاور عباس کی قتل کیخلاف شدید احتجاج بھی کیا گیا۔ جبکہ ان کی یاد میں شمع بھی روشن کیا گیا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc