سیب اساتذہ ریگولٹری حوالے سے وزیر اعلی کا بیان خوش آئند ہے۔

شگر(پ ر) سیب اساتذہ کا ایک اہم اجلاس شگر چھورکاہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سیب اسکول ژھوقگو کے پرنسپل غلام رسول مہر ،بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول سگلدوچھورکاہ کے پرنسپل محمد حسن شگری،سیب اسکول ٹیچر محمد حسن شگری و دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جناب حافظ حفیظ لرحمن کے ایک مقامی اخبار سے سیب اساتذہ ریگولٹری کے حوالے سے گفتگو کر کے بہت جلد چند ہی روزمیں ویر یفکیشن کر کے ریگولر کرانے کا بیان سن کراساتذہ میں خوشی کی لہر ڈور گئی ہے۔اساتذہ نے وزیر اعلیٰ کے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے عوام سے کیے ہوئے تمام وعدے تقریباََ پورا کیا ہے انشاء اللہ بہت جلد باقاعدہ طور پر سیب اساتذہ کو بھی ریگولر کر لیں گے۔ ہم فرزند گلگت بلتستان جناب حافظ حفیظ الرحمن کی ضلع شگر کے تما م سیب اساتذہ کی طرف سے دل کی گہرایوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے اپنی ذاتی محنت ،دیانتداری اور مخصوص کام کر کے سیب اساتذہ کے دیرینہ مطالبے کو حل کر کے ایک سچا حافظ قرآن اور تعلیم دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔سیب اساتذہ نے ہمیشہ وزیر اعلیٰ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،آج کے بعد سیب اساتذہ کی ریگولٹری کے بارے میں پیدا ہونے والے تمام غلط فہمیاں دم توڑیں گے۔ تمام سیب اساتذہ کو چاہیے کہ غلط افواہوں پر کان نہ دھریں۔وزیر اعلیٰ نے ایک مظلوم گروہ کے جائز مطالبے کو حل کر کے تاریخ رقم کرنے کے قریب ہے۔ساتھ ہی گلگت بلتستان گورنمنٹ ،وفاق،چیف سیکریٹری،سیکریٹری ایجوکیشن اور سیکریٹری فنانس کا بھی مشکور ہے جنہوں نے بھی سیب اساتذہ کے مسائل کو کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا گیا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc