ڈپٹی کمشنر شگر کا ضلعی اداروں آفسوں کا اچانک چھاپہ،متعدددفاتر بن پائے گئے۔

شگر(عابدشگری)ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین کا ضلعی اداروں آفسوں کا اچانک چھاپہ۔ ڈپٹی کمشنر کو اچانک اپنے آفسوں میں پاکر ضلعی اداروں کے حکام کے اوساں خطا ہوگئے۔جبکہ بعض نے اپنے مسائل بیاں کئے۔ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے جمعرات کی دن محکمہ تعمیرات عامہ شگر کے دفاتر ،ایل جی آر ڈی،اور سول سپلائی کی دفاتر میں اچانک چھاپہ مارا۔جہاں انہوں نے ملازمین کی حاضری چیک کئے۔اور غیر حاضر ملازمین کے بارے میں دریافت کئے۔انہوں نے حکام سے سختی کیساتھ ہدایت کی کہ آئندہ کسی کو بھی چھٹی سینکشن کے بغیر نہ دیں۔ ورنہ ان کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔اور ملازمین کی حاضری پر کوئی سمجھوتا نہ کریں ۔انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کو ہدایت کی روڈ قلیوں کو روڈ پر تعینات رکھیں اور ان کی ڈیوٹی یقینی بنایا جائے۔ڈی سی شگر کی دورے کے دوران سول سپلائی شگر کی کو تالا لگا ہوا پایا گیا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc