ضلع ہنزہ میں شراب کی غیرقانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاون، اہم بیوپاری گرفتار۔

ہنزہ(پ،ر)ضلع ہنزہ میں منشیات کے خلاف پولیس کا زبردست کریک ڈاون، کاروائی کے نتیجے میں کریم آباد سے ایک شخص کوگرفتار کرکے30 لیٹر شراب برآمد کرلیا،پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر اُن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اس موقع پر ایس پی ہنزہ طاہرہ نے میڈیا کو بتایا کہ ہنزہ سے منشیات کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہیں لہذا عوام بھی منشیات کی خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ معاشرے اس منشایات کا خاتمہ یقینی ہو۔ اُنہوں نے مزید کہا کی منشیات سے وابستہ افراد کے خلاف مزید کاروائیاں تیز کی جائے گی اور اس ناسور کو ختم کرکے دم لیا جائے گا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc