تعلیم کا مقصد بہتر معاشروں کی تشکیل ہے،ملک میں جمہوری تسلسل ضروری ہے۔حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ وزیر اعظم

کراچی(ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تعلیم کا مقصد بہتر معاشروں کی تشکیل ہے، شعبہ تعلیم کچھ بھی ہو اس کے نتائج انسانیت کی بہتری کے لئے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے یہ بات سندھ کے مدرستہ الاسلام کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ان سے ملاقات کی ،گذشتہ تین ماہ سے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلباء کا وزیراعظم سے ملاقاتوں کا سلسلہ پی ایم یوتھ کنیکٹ پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو ملک کے اعلیٰ ترین انتظامی دفاتر میں کام کرنے کے حوالے سے بتایا جاتا ہے۔ سندھ مدرستہ الاسلام کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے ملک میں شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ ملکی مسائل کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو بجلی اور گیس کی فراہمی بہتر تعلیمی اداروں کا قیام اور ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانا ان کی حکومت کی ترجیحات میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نصاب تعلیم تمام ملک میں ایک جیسا ہونا ضروری ہے۔ 18ویں ترمیم کے بعد تعلیم صوبوں کی ذمہ داری ہے لیکن وفاق ملک بھر میں تعلیمی طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لئے کاوشیں کر رہا ہے۔ سندھ مدرستہ الاسلام کے طلباء طالبات نے شاہد خاقان عباسی سے سوالات بھی کئے طلباء کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں جمہوری تسلسل ضروری ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ وزیراعظم نے طلباء پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے خواب کی تعبیر کے لئے سخت محنت کریں۔ سندھ مدرستہ الاسلام کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے ادارے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 1885ء میں قائم ہونے والا تاریخی ادارہ 1887ء میں قائداعظم کی مادر عالمی بنا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ قائداعظم نے اپنی جائیداد کا بڑا حصہ سندھ مدرستہ الاسلام کو عطا کیا تاکہ نوجوانوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا سکے۔ طالبات کے لئے اسلام آباد ماڈل سکول کی بچیوں نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ شاہد خاقان عباسی نے طالبات سے ان کے سکول کے مشاغل اور دٰکر اضافی اور غیراضافی سرگرمیوں کے حوالے سے استفسار کیا۔ طلبہ کے وفود کو وزیراعظم آفس کے مختلف حصے دکھائے گئے اور انہیں مختلف وزارتوں اور شعبوں میں کام کرنے کے طریقہ کار ان کے کردار اور ایک دوسرے سے روابط سے متعلق بھی بریف کیا گیا۔ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے جہاں آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے ،یہ ہماری طاقت ہے ،انسانی وسائل کی ترقی بھی صرف تعلیم کی ترویج اور نوجوانوں کی تربیت کے ساتھ ہی ممکن ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc