طالبعلم دلاور عباس کا بہیمانہ قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ساجد حسین سید؛ اے بی ایم کوآرڈئنیٹر سندھ زون کراچی

کراچی آل بلتستان مومنٹ کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔ جس میں ے بی ایم کوآرڈئنیٹر سندھ زون کراچی ساجد حسین سید نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں لاہور میں قتل ہونے والے طالبعلم دلاور عباس کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، اور اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ تمام صوبوں میں مقیم طلباء پہلے ہی بہت سارے مسائل سے دو چار ہیں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کو چاہیے کہ وہ از خود واقعے کا نوٹس لے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے طلباء کو ماضی میں بھی ایسے واقعات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کوئٹہ ، کراچی اور دیگر شہروں سے اس سے پہلے کئی طالبعلموں کومسلکی اور دہشت گردی کا رنگ دے کر شہید کیا گیا۔اب یہ ضروری ہے کہ مختلف شہروں میں مقیم طلباء اپنی حفاظت کے لے متحد ہو جائیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc