سکولوں کے ہیڈ ماسٹر ،ڈی ڈی اوز اور کیشئر سٹاف روایتی انداز سے نکل کے وقت کیساتھ اپنے کام میں نکھار لائیں۔اور اپنی ذمہ داریوں کو پہچاں لیں۔

شگر(عابدشگری)سکولوں کے ہیڈ ماسٹر ،ڈی ڈی اوز اور کیشئر سٹاف روایتی انداز سے نکل کے وقت کیساتھ اپنے کام میں نکھار لائیں۔اور اپنی ذمہ داریوں کو پہچاں لیں۔ورکشاپ اور تربیتی پروگرامز میں سکھائے گئے تکنیک کو بروکار لاتے ہوئے روزمرہ کی انجام دہی میں بہتری لائیں۔آئندہ کسی قسم کی کوتاہی اور غلطی ناقابل معافی ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر محمد نذیر شگری اور دیگر نے شگر کے ڈی ڈی اوز اور کیشئر کیلئے منعقدہ پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔شگر کے مختلف سکولوں کے ڈی ڈی اوز اور کیشئر کیلئے شگر میں پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ شگر میں آغاز ہوگیا۔ جس میں انہیں جدید ٹیکنا لوجی کے استعمال کیساتھ فرائض کی انجام دہی کی تربیت دیا جائے۔جبکہ انہیں ان کی فرائض اور ڈیوٹی کی میں بہتری لانے کیلئے تربیت دیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا دنیا ٹیکنالوجی کی اعتبار سے کہی سے کہی نکل چکی ہے ۔ لیکن ہمارے ہاں اب تک روایتی انداز اور طریقہ رائج ہے جس کی وجہ سے نہ صرف فرائض کی
ا دائیگی مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے۔بلکہ مسائل کی حل میں رکاوٹ بنتا ہے۔اگر کوشش کرکے اپنے کام میں نکھار لائیں اور ٹیکنالوجی اک استعمال کیا جائے تو وقت کی ضیاع سے بچ جائے گا ۔مقررین نے کہا کہ ڈی ڈی اوز اور کیشئر اس تربیتی نشست سے اپنے ذمہ دایاں سکیھنے کی کوشش کریں اور بہتر ی لائیں۔ماضی کی غلطیاں مستقبل میں قابل معافی نہیں ہوگا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc