قراقرم کواپریٹو بنک شگر کے خلاف عوام سراپا احتجاج۔

شگر(پ ر)قراقرم کواپریٹو بنک شگر کی منیجر کی کسٹمر کیساتھ رویہ انتہائی ہتک آمیزرویہ بنک کی ساکھ بری طرح متاثر ہونے لگی۔بنک کے منیجر کو فوری طور تبادلہ نہ کیا گیا تو بنک کیساتھ لین دین میں طع تعلق کرنے پر مجبور ہونگے۔بنک صارفین محمد امین،حسنین اور فداعلی نے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ قراقرم کواپریٹو بنک شگر کا شمار ماضی میں بہترین بنکوں میں ہوتا تھا لیکن موجودہ منیجر کی تعیناتی کے بعد بنک کا گراف دن بدن گرتا جارہا ہے۔جس کی اصل وجہ بنک کے منیجر غلام عباس کا صارفین کیساتھ ہتک آمیز رویہ ہے۔جس کی وجہ سے کسٹمر ان کی روئے سے عاجز آچکے ہیں۔ انہوں نے بنک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر شگر میں بنک کی ساکھ کو برقرار رکھنا ہوے تو مذکورہ منیجر کو شگر سے تبادلہ کیا جائے ورنہ صارفین بنک کیساتھ قطع تعلق کرنے پر مجبور ہونگے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc