کئی سالوں سے ریگولر ہونے کی آس میں بلا معاوضہ ڈیوٹی انجام دینے والے کنٹیجنٹ ملازمین کا دوبارہ ٹیسٹ لینا ظلم ہے۔

شگر(عابدشگری)مجلس وحدت المسلمین شگر کے رہنماء و سیکریٹری اطلاعات محمد ظہیر عباس نے کہا ہے ۔ریگولر ہونا کنٹجنٹ ملازمین کا حق ہے۔کئی کئی سالوں سے ریگولر ہونے کی آس میں بلا معاوضہ ڈیوٹی انجام دینے والے کنٹیجنٹ ملازمین کا دوبارہ ٹیسٹ لینا ظلم ہے۔لہذا انہیں بغیر ٹیسٹ و انٹرویو کے ریگولر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاق سے انہیں ملازمین کے نام پر پوسٹیں حاصل کرکے اپنے متوالوں اور چہیتوں کو کھپانا چاہتے ہیں۔جوکہ کئی کئی سالوں سے انتہائی کم تنخواہ اور بلامعاوضہ ڈیوٹی انجام دینے والاے ملازمین کی حق تلفی ہے۔کنٹیجنٹ ملازمین نے کئی کئی سالوں سے پوسٹیں خالی ہونے پر ریگولر ہونے کی امید ریگولر ملازمین سے بہتر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں لہذا ریگولائزیشن ان ملازمین کا اولین حق ہے۔لہذا انہیں فوری طور ریگولر کرنے کے اقدامات کیا جائے۔ایم ڈبلیو ایم ان ملازمین کی مطالبات کی بھرپور تائید کرنا ہے۔ اگرصوبائی حکومت نے اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا تو ہم بھی ان ملازمین کو حقوق دلانے کیلئے ان کیساتھ میداں میں اتریں گے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc