گلگت بلتستان میں ٹیکس کی نفاذ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے۔

شگر(پ ر)مسلم لیگ (ن) شگر کے جنرل سیکریٹری رضوان اللہ اور ترجمان نذیر احمد شگری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ٹیکس کی نفاذ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے۔ جنہوں نے 2012میں ٹیکس کی نفاذ کرکے اپنی سیاست کو دفن کیا تھا۔اور اب مسلم لیگ (ن) کو بدنام کرنے کی سازش کررہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) نے افہام و تفہیم کے ذریعے ٹیکس کا مسئلہ حل کردیا۔اور کریڈٹ مخالفین لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ٹیکس نافذ کرکنے پر پیپلز پارٹی کو اپنے مجرمانہ غلطی کا احساس ہونا چاہئے۔جس طرح 2015کی الیکشن میں پیپلز پارٹی کا حشر ہوا ہے اسی طرح آئندہ آنے والے الیکشن میں انکا حشر اس سے بھی بدتر ہوگا۔اور یہ بھی پتا چلے گا کہ کون دفن ہوئی ہے اور کون دفن ہوگا۔مسلم لیگ (ن) نے پہلے بھی کبھی عوامی مفادات کا سودا کیا اور نہ آئندہ کرینگے۔عوام ن لیگ پر تنقید کرنے کیساتھ حکومت کی اچھے کارکردگی اور بہتر ترقیاتی کاموں کا بھی ذکر کریں۔سکردو روڈ کی تعمیر نئے اضلاع کا قیام ۔بلتستان یونیورسٹی کا قیام جیسے میگا پراجیکٹ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی مرہون منت ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc