معاشرے میں امن و مان میں علماء کاکردار سب سے اہم ہے۔ امن و امان کے بغیر علاقے کی تعمیر و ترقی ممکن نہیں۔

شگر( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن و مان میں علماء کاکردار سب سے اہم ہے۔ امن و امان کے بغیر علاقے کی تعمیر و ترقی ممکن نہیں۔ لہذاعلماء محراب و منبر کے ذریعے اخوت اور بھائی چارگی کا درس دیں۔شگر میں صدیوں سے مختلف مکاتب فکر کے لوگ آپس میں اتحاد و اتفاق رہ رہے ہیں جو کہ علماء کی مرہون منت ہے۔علماء خطباء اور مجالس میں بھائی چارگی کا درس دیکر ضلع میں امن و مان بحال رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ڈی سی آفس شگر میں شگر کی مختلف مکاتب فکر کے علماء اور عمائدین کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں۔شگر اس لحاظ سے خوش قسمت ہے کہ یہاں کے علماء اتحاد بین المسلمین کے علمبردار ہیں اور لوگوں میں علماء کا احترام بہت زیادہ ہے اسی وجہ سے تمام مکاتب فکر کے علماء اور عوام اتحاد و اتفاق سے رہ رہے ہیں۔یہی امن و مان ہمیشہ قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔اس سے پہلے علماء کرام کی جانب سے ذاکر حسین کو ڈی سی شگر کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اور کہا کہذاکر حسین بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر شگر میں تعینات رہا ہے اور شگر کی حالات سے بہتر واقفیت رکھتے ہیں ہمیں امید ہے کہ وہ شگر کی تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی لیں گے۔ شگر کی علماء علاقے کی تعمیر و ترقی اور امن امان کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار اداکرتے رہیں گے۔ اور شگر کی تعمیر و ترقی کیلئے شگر انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاؤن کرینگے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc