مریم نواز نے دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔۔۔۔!

اسلام آباد (ویب نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز سرگودھا کے حلقہ این اے 68 سے الیکشن لڑیں گی۔ تحریک عدل کے سلسلہ میں پہلے عوامی اجتماع میں مریم نواز کی شرکت اور خطاب اس سلسلہ کی کڑی ہے،2013کے انتخابات میں اس حلقہ سے نواز شریف نے حصہ لیا

اور 50 ہزار سے زائد ووٹوں کی سبقت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئندہ انتخابات میں مریم نواز، نواز شریف کی نااہلیت اور سزا کی صورت میں اپنے والدکے آبائی حلقہ این اے 120 کے ساتھ ساتھ این اے 68 سرگودھا سے بھی حصہ لیں گی۔مسلم لیگ (ن) یہ حلقہ محفوظ ترین تصور کرتی ہے ۔

مریم نواز نے پہلے جلسہ میں پارٹی کے نئے بیانیہ کو جارحانہ انداز میں دہرایا ہے۔ این اے 68 سے کامیابی کے بعد نواز شریف نے استعفی دیدیا تھا اور ضمنی الیکشن میں موجودہ ایم این اے سردار شفقت بلوچ نے کامیابی حاصل کی تھی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز سرگودھا کے حلقہ این اے 68 سے الیکشن لڑیں گی۔

واضح رہے کہا اس سے قبل مریم نواز سے جب عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق چلنے والی خبروںکی بابت سوال پوچھا گیا تو انہوں نے نہایت محتاط اور نپے تلے انداز میں عمران خان کی شادی پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمران خان کی ذاتی زندگی ہے جس پر وہ کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتیں جبکہ اس معاملے میں کسی کو کوئی بھی بات کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ آج تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کے حوالے سے تو تردید کی گئی ہے تاہم اس بات کی تصدیق کی گئی آج تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کے حوالے سے تو تردید کی گئی ہے۔

تاہم اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ عمران خان کی جانب سے بشریٰ مانیکا کو شادی کا پیغام بھجوایا گیا ہے۔ کہ عمران خان کی جانب سے بشریٰ مانیکا کو شادی کا پیغام بھجوایا گیا ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc