چھومک پل سے K2شاہراہ کو 100فٹ چوڑاکیا جائے ، چھومک پل سے شگر ہیڈ کوارٹر تک بننے والی سڑک کی تعمیر کے لئے مرتب کیا گیا پلان ناکافی ہے۔

شگر(نامہ نگار)ستوت کھور کلاں یوتھ شگر کے صدر شکیل راٹھور نے کہا ہے کہ چھومک تا شگر لمسہ روڈشگر کی معیشت اور سیاحتی اعتبار سے کافی اہمیت کے حال ہے۔یہ روڈ نہ صرف شگر تا سکردو کے آمدورفت کا ذریعہ ہوگا بلکہ مستقبل میں یہ سی پیک کی روٹ کیلئے بھی استعمال ہوگا۔انہوں نے چھومک پل سے بننے والی k2شاہراہ کو 100فٹ چوڑاکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چومک پل سے شگر ہیڈ کوارٹر تک بننے والی سڑک کی تعمیر کے لئے مرتب کیا گیا پلان ناکافی ہے اور مستقبل قریب میں 50فٹ کا روڈ ایک لنک روڈ ثابت تصور کریں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پل سے بننے والی K2 شاہراہ کی کشادگی جتنی ممکن کو سکیں زیادہ رکھیں تو آنے والے وقتوں میں یہ کام آسکتا ہے بصورت دیگر یہ روڈ لنگ روڈ بن کر رہے گی ان کا کہنا تھا کہ روڈ کے دائیں بائیں سرکاری زمینیں بہت زیادہ ہے اور کشادگی کے لئے کوئی مسئلہ ہی درپیش نہیں ہے اس لئے حکومت آنے والے وقتوں کی ضروریات کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے روڈ کی تعمیر کریں ۔اگر روڈ کی سائز کم رکھا گیا تو مستقبل میں لوگ روڈ کے ارد گرد قابض ہوجائیں گے جس کے بعد روڈ کو توسیع دینا مشکل ہوگا۔اگر حکومت نے ایکشن لیا تو بدمزگی پیدا ہو گی اس لئے روڈ پر کام شروع کرنے سے قبل ہی پلان مرتب کریں اور روڈ کی کشادگی کم از کم 80فٹ رکھا جائے تاکہ آنے والے وقتوں میں مشکلات کا سامنا نہ کرسکیں ۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc