ضلع کھرمنگ کے عوام نے پاکستان آرمی سے اہم مطالبہ کردیا۔

کھرمنگ( ارشاد حسین) نوزائدہ ضلع کھرمنگ عصر حاظر میں بھی ایک جدید اور معیاری تعلیمی درسگاہ سے محروم ہے، یہاں نجی سطح پر اسکولوں کی بھرمار ہے لیکن ان کا معیار کسی لحاظ سے بھی معیاری نہیں کہا جاسکتا۔ ضلع کھرمنگ کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے آرمی پبلک سکول پورے پاکستان میں ایک معیاری درسگاہ شمار کیا جاتا ہے اور ضلع کھرمنگ میں آرمی پبلک سکول کیلئے وعدہ بھی کیا ہوا ہے لیکن وعدہ اب تک پورا نہیں کیا گیا۔ کھرمنگ میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ضلع کھرمنگ دفاعی حوالے سے پہلا مورچہ ہے اور یہ علاقہ آرمی کے خاص توجہ کا طلب ہے لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ آرمی اپنے وعدے کے مطابق کھرمنگ میں پبلک سکول قائم کریں جہاں کم سے کم میٹرک تک تعلیم اور ہاسٹل کی سہولت میسر ہو۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc