گلگت بلتستان کے بعد بلوچستان میں نون لیگ کیلئے شدید سیاسی بحران کا سامنا۔

کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان میں سیاسی بحران مزید سنگین ہوگیا، ایک وزیر راحت جمالی اور مشیر عبدالماجد ابڑو نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات سے قبل بلوچستان اسمبلی شدید بحران کا شکار ہوگئی ہے، جہاں ایک جانب وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے وہیں وزرا اور مشیران نے استعفے جمع کرانا شروع کردیئے ہیں۔بلوچستان کابینہ میں شامل دو مزید وزرا راحت جمالی اور عبدالماجد ابڑو نے اپنے استعفے گورنر بلوچستان کو جمع کرادیئے ہیں۔ راحت جمالی کے پاس محنت اور افرادی قوت کا قلمدان تھا جب کہ ماجد ابڑو وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تھے۔واضح رہے کہ چند روز قبل عبدالقدوس بزنجو نے وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کرائی تھی جس پر 14 ارکان کے دستخط تھے، تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیر اعلی نے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو برطرف کردیا تھا جب کہ وزیر اعلی کے مشیر پرنس احمد علی احمدزئی مستعفی ہوگئے تھے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc