ڈپٹی کمشنر اور ایس پی شگر کا ضلع شگر کے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹ کا دورہ سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔انٹری اور ایگزٹ پوائنٹ پرسکیورٹی اقدامات پر اطمنان کا اظہار۔

شگر(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین اور ایس پی شگر ضیاء اللہ کا شگر کے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹ کا دورہ سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔انٹری اور ایگزٹ پوائنٹ پرسکیورٹی اقدامات پر اطمنان کا اظہار کیا گیا۔منگل کے روز ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے ایس پی شگر ضیاء اللہ اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سید جعفر شاہ کیساتھ شگر کے داخلہ اور خارجی چیک پوسٹوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے دورے میں داخلہ خارجہ رجسٹر چیک کئے۔ اس موقع پر ایس پی شگر ضیاء اللہ نے ڈپٹی کمشنر شگر کو سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ تھورگو پل اور کیاہونگ پل کیساتھ شگر پولیس کی جانب سے چیک پوائنٹ پر روزانہ گزرنے والے گاڑیوں اور مسافروں کی چیکنگ اور باقاعدہ ریکارڈ کا اندراج ہوتا ہے۔انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو ہدایت کی غیر مقامی مسافروں اور گاڑیوں کی چیکنگ اور ان کی داخل خارج ریکارڈ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔یہ چیک پوائنٹ سکیورٹی کے حوالے سے نہایت اہم ہے لہذا فرائض میں کوتاہی ناقابل معافی ہوگا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc