ڈپٹی کمشنر شگر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیو کوارڈنیشن اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایچ اوسمیت محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ قومی مہم انسداد پولیو کیلئے فول پروف سکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

شگر(پ ر)ڈپٹی کمشنر شگر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیو کوارڈنیشن اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایچ او شگر سید صادق شاہ اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں اس ماہ ہونے والی پولیو کی قومی مہم انسداد پولیو کیلئے فول پروف سکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم ہم سب کی ذمہ داری ہے اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام اداروں کی شراکت داری لازمی ہے۔ اور ہر ایک کو اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔لہذا پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کی کامیابی کیلئے تمام سہولیات برؤکار لایا جائے۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا۔اانہوں نے محکمہ صحت شگر کے حکام کو یقین دلایا کہ اس مہم کے دوران شگر انتظامیہ ہر قسم کی تعاؤن کرنے کیلئے تیار ہے۔جبکہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc