ضلع شگر بلتستان کے پولیس اہلکار کے ٹو بیس کیمپ پر غیر ملکیوں کی سکیورٹی کا فرائض انجام دینگے۔

شگر(عابدشگری)خصوصی اور ہائی الٹی چیوڈ یونیفارم کی فراہمی کے بعد پہلی بار شگر پولیس کے اہلکار کے ٹو بیس کیمپ پر غیر ملکیوں کی سکیورٹی کا فرائض انجام دینگے۔ پولش ٹیم کی ونٹر سمٹ میں شگر پولیس بھی ٹیم کا حصہ ہونگے۔ جس کیلئے دو جوان ٹیم کیساتھ اسکولی روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پی گلگت بلتستان کی جانب سے شگر پولیس کو ہائی ایلٹی چیوڈ یونیفارم فراہم کرنے کے بعد تاریخ میں پہلی بار جی بی پولیس کے اہلکار سردیوں میں کے ٹو بیس کیمپ پر غیر ملکیوں کی سکیورٹی کا فرائض انجام دینگے۔ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کیلئے آئے ہوئے پولش ٹیم کی سکیورٹی کیلئے شگر پولیس کے دو جوان ٹیم کے ہمراہ اسکولی روانہ ہوگئے ۔ جو ٹیم کیساتھ ساتھ سکیورٹی کیلئے بیس کیمپ تک جائیں گے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc