ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیوٹ نے تہلکا مچکا دیا۔ حکومت کا سخت ری ایکشن۔

واشنگٹن (آئی این پی) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے امریکہ کو بے وقوف بنانے کے بجائے کچھ نہیں کیا۔ یاد رہے یہ وہی ٹرمپ ہے جنہوں نے کچھ ہی دن پہلے پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور اب قلابازی کھاتے ہوئے دھمکیوں پر اتر آئے۔ ٹرمپ نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مملکت پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے امریکہ افغانستان میں تلاش کررہے ہیں، امداد وصول کرنے کے باوجود پاکستان نے امریکا سے جھوٹ بولا۔
دوسری طرف مختلف ٹاک شوز میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کئی اہم سیاست دانوں نے ٹرمپ کے اس بیان کو موجودہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے نون لیگ پر شدید تنقید کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھی جوابی ٹویٹ میں امریکی صدر کو پاکستان کی قربانی کا اعتراف کرنے کے بجائے ڈو مور کی پالیسی پر نو مور میں جواب دیا ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc