وزیر اعلی گلگت بلتستان کا سیاچن میں پاک فوج کے جوانوں کے برفانی تودے تلے دب جانے پرغم کا اظہار، ہمیں فخر ہے ان شہدا اور غازیوں پر جو اپنا آج قوم کے کل پر قربان کر کے امر ہو رہے ہیں؛حفیظ الرحمان

اسلام آباد (زاہد حلیم)وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیاچن میں پاک فوج کے جوانوں کے برفانی تودے تلے دب جانے کے افسوس ناک واقعے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک وطن کی سرحدوں کے محافظوں کی وطن کے دفاع کیلئے قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گے ہمیں فخر ہے ان شہدا اور غازیوں پر جو اپنا آج قوم کے کل پر قربان کر کے امر ہو رہے ہیں سانحہ گیاری کے زخم قوم بھلا نہ سکی تھی کہ ایک اور سانحہ قوم کو غمگین کر گیا۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ سیاچن میں برفانی تودے دب جانے والے پاک فوج کے جوان قوم کے قابل فخر بیٹے ہیں انہوں نے سرحدوں کی حفاظت کیلئے قربانی دی ہے۔
وزیر اعلی نے اس موقع پر کہا کہ اس سانحہ پر پوری قوم ان شیر جوانوں کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہے اور قوم ایسے بیٹوں پر ناز کرتی ہے جو گھروں سے اور پیاروں سے دور رہ کر قوم کی حفاظت کیلئے مشکل سے مشکل محاز اور حالات میں سینہ سپر رہتے ہیں

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc