پاکستان میں راء کا ایجنٹ کون ہے چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے بتادیا۔

اسلام آباد( نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں غیرقانونی ٹیکسز کے خلاف 9دنوں سے جاری یوتھ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس نے کہا افسوس کی بات ہے کہ K2ُٓپاکستان کا ،ہمارے معدنیات پاکستانی ہیں وسائل بھی پاکستانی ہیں لیکن جب عوامی حقوق کی بات آجائے تو کہاجاتا ہے کہ یہ خطہ متنازعہ علاقہ ہے جس نے ہماری نئی نسل کو سوچنے پر مجبور کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں جب کوئی حقوق کی بات کریں تو غیر ملکی ایجنٹ راء سے پیسے لیکر احتجاج کرنے کا الزام لگایاجاتا ہے نواز شریف اور اُنکی ٹیم کے ہوتے ہوئے پاکستان میں مزید کسی راء کے ایجنٹ کی ضرورت نہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام کسی بھی قسم کے حقوق کے بغیر پاکستان کے وفادار ہیں اور رہیں گے لیکن UNCIP ریزولیشن کے تحت جو ہمارے قانونی حق ہیں اُسے نہیں دیا تو الگ ریاست کا مطالبہ ہمارا قانونی حق ہے۔اس موقع انجمن تاجران سکردو کے صدر غلام حسین اطہر نے کہا کہ حفیظ الرحمن نے احتجاج کو مسلکی قرار دیکر اپنے مسائل میں اضافہ کیا ہے بلتستان کے عوام پر راء کا ایجنٹ ہونے کا الزام اُنکے مستقبل کی سیاست پر گہرا ضرب ہے۔انہوں نے کہا اگر حفیط الرحمن نے اپنے الفاظ واپس نہیں لیا تو ہم حکومت گرا کردیکھائیں گے ،اُنہوں نے اپنے مفاد کیلئے گلگت بلتستان کے عوام کو مسلکی بنیاد پر تقسیم کرنے کی ناداں کوشش کی جسے عوام نے مسترد کرکے تاریخ رقم کردیا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc