ٹیکس مخالف احتجاجی مظاہرے اور لانگ مارچ میں پی ٹی آئی شگر کے صدرنے حقیقی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا۔ پی ٹی آئی شگر

شگر(پ ر) پی ٹی آئی شگر کے رہنماؤں اعجاز علی نادم اور وزیر تطہیر شگری نے کہا ہے کہ ٹیکس کے حوالے سے گلگت بلتستان کی عوام کی جانب سے کی گئی حالیہ احتجاجی مظاہرے اور لانگ مارچ میں پی ٹی آئی شگر کے صدر انجینئر عدیل شگری نے حقیقی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ۔ہم پی ٹی آئی شگر کے صدر کا انتہائی مشکور ہے کہ جنہوں نے اپنے تمام تر مصروفیات چھوڑ کر اس وقت عوام کی حقوق کی جنگ میں شانہ بشانہ ساتھ رہے اور شگر سے لیکر گلگت ریلی تک ہر موقع پر عوام کے ساتھ کھڑے رہے ۔اور شگر کے دیگر مظاہرین کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ۔ہمیں انتہائی افسوس ہوا کہ گذشتہ دو دہائی سے شگر کی اقتدار پر قابض نمائندوں پر جو عوام کے درمیان ہونے کے بجائے عوامی حقوق پر غائب رہے۔آج سالوں سے قابض ہمارے نمائندوں کو صف اول میں ہونا چاہیے تھا لیکن بدقسمتی سے وہ کنارہ کشی اختیار کرتے رہے اور عوام کو اس مصیبت میں تنہا چھوڑ دیا جس کا سب کو دکھ ہے اور عوام بھی انشاء اللہ ان کو اچھی طرح سبق سیکھایں گے ۔اور انشاء اللہ قوم کے دکھ درد میں ساتھ رہنے والے ہی آئندہ قوم کے لیڈر ہونگے ۔اور ہم انجینئرعدیل شگری و دیگر کا شرکا کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہے ۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc