گلگت بلتستان کی عوام کے آباو اجداد نے مشروط پاکستان کے ساتھ الحاق کا اعلان کردیا تھا۔ امام جمعہ شگر

شگر(عابدشگری)گلگت بلتستان کی عوام کے آباؤ اجداد نے اپنی مدد آپ کے تحت آزادی حاصل کرکے بلاشرط و شروط پاکستان کے ساتھ الحاق کا اعلان کردیا تھا۔لیکن بے حس حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ابھی تک آئینی حقوق نہیں دیا گیا اور ہمارے نمائندوں کی نااہلی کی وجہ سے ہمارے تشخص خطرے میں ہیں۔ان خیالات کا اظہار شیخ علی خان نادم کا جامع مسجد تسر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جامع مسجد تسر میں نماز جمعہ کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ فی الفور اس خطے کو آئینی حیثیت دے کر علاقے کے عوام کی احساس محرومی ختم کیا جائے. آئنی سیٹ اپ کے بغیر کسی قسم کا ٹیکس قابل قبول نہیں۔ حالیہ احتجاجی مظاہروں میں تسر اور باشہ کے عوام کی طرف سے بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں, حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مظاہرین سے کئے ہوئے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے ٹیکس کے مسئلے کو فی الفور حل کریں, اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام قسم کے ٹیکس کو ختم کرنے کے فوری احکامات صادر کئے جائیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc