جاوید احمد ایڈوکیٹ گلگت بلتستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب۔

گلگت ( پ،ر)آج مورخہ 28 دسمبر 2017 کو گلگت بلتستان بار کونسل کا سالانہ اجلاس زیر صدارت ایڈوکیٹ جنرل شیر مدد چئیرمین گلگت بلتستان بار کونسل بمقام بار کونسل سکریٹریٹ کونوداس گلگت میں منعقد ہوا جس میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے بار کونسل کے منتخب ممبران ضلع غذر سے جناب شاہ ظہیر ایڈووکیٹ ، ضلع سکردو سے جناب محمد علی اخوند ، ضلع دیامر سے جناب شیر عالم ، ضلع استور سے جناب اورنگزیب ایڈووکیٹ، ضلع ہنزہ نگر سے جناب غلام عباس ایڈووکیٹ، گلگت ضلع سے منتخب ممبران بار کونسل جناب محمد حسین شہزاد، منظور احمد ، جاوید اقبال ، احسان علی، جاوید احمد ایڈوکیٹس نے شرکت کی اجلاس سے رخصت ہونے والے وائس چیئرمین گلگت بلتستان بار کونسل جناب منظور احمد ، محمد حسین شہزاد، احسان علی ایڈووکیٹ ، اورچئرمین گلگت بلتستان بار کونسل جناب شیر مدد ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان نے خطاب کرتے ہوئے بار کونسل کی کارکردگی اور مسائل پر روشنی ڈالی. آخر میں گلگت بلتستان بار کونسل کے وائس چیرمین کے سالانہ انتخابات منعقد ہوئے جس میں جاوید احمد ایڈوکیٹ کو متفقہ طور پر بلا مقابلہ سال 2018 کے لیے نئے وائس چیئرمین گلگت بلتستان بار کونسل منتخب کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب وائس چیئرمین جاوید احمد ایڈوکیٹ نے تمام ممبران بار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بار کونسل کو فعال بنانے کے لیے اور وکلاء کے مسائل کے حل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائنگے اور ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے آئینی مسئلہ کے حل کے لیے وکلاء کے کردار کو مزید مربوط ، منظم اور فعال بنایا جائے گا.جاوید احمد ایڈوکیٹ گلگت بلتستان بار کونسل کے چوتھے وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں اس سے پہلے اس عہدہ پر مرحوم جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ جناب شہباز خان اسکے بعد محمد حسین شہزاد اور منظور احمد ایڈوکیٹ منتخب وائس چیئرمین رہ چکے ہیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc