ضلع شگر میں افسوس ناک واقعہ ، سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے حاملہ خاتون کو ہسپتال پونچانے کیلئے دو دن لگ گئے۔

شگر(عابدشگری)ایکسویں صدی میں بھی باشہ کے عوام پتھر کی دور میں۔ بیماروں کو کندوں پر لاد کر علاج کیلئے کئی کئی دن پیدل چلنے پر مجبور۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ارندو میں ایک خاتوں شدیدبیماری کے باعث مقامی معالج کے بس سے باہر ہوگیا انہیں فوری علاج کیلئے سکردو ریفر کیا گیا تھا لیکن شدید برف باری کے باعث راستے بلاک ہونے کی وجہ سے انہیں مقامی لوگوں نے دو دن اور کئی گھنٹے پیدل چل کر تسر لایا جہاں سے سکردو ڈی ایچ کیو منقل کردیا گیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے ارندو سمیت باشہ یونین میں کئی کئی فٹ برف پڑچکی ہے جس کے بعد راستوں کو صاف کرنے کیلئے کسی قسم کی مشینری نہ ہونے کی باعث راستے بند ہے۔سخت بیماری کی صورت میں یہاں کے لوگوں کی بہتر علاج موت کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے شگر انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ باشہ یونین میں سڑکوں کی صفائی کیلئے مناسب مشینری مہیا کیا جائے تاکہ ایمرجنسی میں سڑکوں سے برف ہٹایا جاسکیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc