گلگت بلتستان میں آئینی حقوق پر سیاست۔ تحریر : شیرعلی انجم

گلگت بلتستا ن کے لوگ نہایت ہی سادہ اور بڑے ہی دل والے ہیں یہاں کے عوام کی ایک خاص خوبی یہ ہے کہ ہمارے عوام کسی بھی بات کو دل میں نہیں رکھتے بلکہ آج کی بات کو کل بھول جاتے ہیں ۔ اس خطے کے عوام کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ ہم یقین جلد کرلیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں کئی ایسے مالیاتی اسکنڈلز ہوئے جہاں لوگوں نے مذہب مسلک اور کاروبار کے نام پر لوگوں کو لوٹ لیا اور رفو چکر ہوگئے مگر عوام نے نہ کوئی احتجاج کیا نہ خودکشی کی دھمکی نہ اور نہ ہی نظام نہ ہونے پر ریاست کو مورد الزام ٹھہرایا بلکہ صرف بدعائیں دی۔ جعلی بنک اسکینڈل یا لینڈ گریبینگ کا معاملہ، سود پر قرض دینے کا معاملہ ہو یا سرکاری نوکریوں کے نام پر لوٹ مار ہمارے عوام صرف بدعائیں دینے کی ہی ترجیح دیتے ہیں۔ لیکن ایک معاملہ ایسا بھی ہے جو مجھ سے ہمارے 22لاکھ سے ذیادہ عوام جنکو مردم شماری میں کم کرکے15لاکھ دکھایا ہے، بڑے ہی جذباتی ہوجاتے ہیں۔ جی ہاں میرا مطلب گلگت بلتستان کے عوام پاکستانیت کے معاملے میں ہم نہایت ہی نازک مزاجی رکھتے ہیں اس کی وجہ ہماری کمزوری نہیں بلکہ حُب الوطنی ہے جس کی بناء پر تمام تر قانونی اور آئینی حقائق سامنے ہونے کے باجود ہمارے عوام اپنے آپ کو پاکستان سے جُدا نہیں سمجھتے ہیں ہماری مائیں اپنے لخت جگر کو کرگل کے پہاڑوں میں گنوا کر، سیاچن کے برف کے تلے دبا کر، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں شہید کروا کر یہ گلہ نہیں کرتی کہ ہماری پہچان کیوں نہیں بلکہ پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا ئیں کرتی ہے۔ ہماری اس کمزوری کو گلگت بلتستان کے سیاسی بہروپئے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔ جب سے ہم نے ہوش سنبھالا ہے ہم نے ہر پارٹی کو یہی نعرہ لگاتے دیکھا کہ ہم خطہ بے آئین کو آئینی حقوق دلائیں گے۔ لڑکپن میں سُنا تھا کہ تحریک جعفریہ کو گلگت بلتستان میں باری اکثریت کے ساتھ حکومت کرنے کا اس لئے موقع ملا کہ انہوں نے ایک نکاتی ایجنڈے کے تحت عوام سے ووٹ مانگا او ر کامیاب ہوگئے لیکن کامیابی کے بعد ترقی کا بس ایک منصوبہ پانچواں صوبہ کا نعرہ ہی دفن ہوگیا اور اُنہوں نے مذہبی پلیٹ فارم سے عوام کو بیوقوف بنایا اور حکومت کرکے چلے گئے لیکن اس حکومت کی وجہ سے گلگت بلتستان میں جیسے انقلاب گلگت کے بانی کرنل مرزا حسن خان کا شیعہ ہونے کی وجہ سے اُس انقلاب کو ناکام کرنے کیلئے ایک بہانہ ملا بلکل اسی تحریک جعفریہ کی مسلکی حکومت نے گلگت بلتستان کے دیگر مسالک کو سوچنے پر مجبور کیا حالانکہ اسی کوئی بات نہیں تھی مگر اس مسلکی سیاست نے گلگت بلتستان کے معاشرے پر گہرا ضرب لگایا اور گلگت بلتستان میں بسنے والے عوام جو پہلے ہی ضیاالحق کے زمانے سے ریاست اداروں کی پشت پناہی میں قتل ہورہا تھا اُس میں اضافہ ہوا اور پاکستان میں مذہبی منافرت پھیلا کر سیاست کرنے والے تکفیری عناصر کو مسلک کے نام پر گلگت بلتستان کے کچھ ریجن میں کام کرنے کا موقع ملا اور اُنہوں نے عوام کا ذہین اتنا خراب کیا جسے ہم نے مختلف سانحات کی شکل میں دیکھ لیا۔ اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کیلئے یہاں کے عوام میں ایک خاص لگاو ہے عوام جو کل تک بھٹو کا نام سُن کر جذباتی ہوجاتے تھے لیکن اب ختم ہوچُکی ہے، اس کی اصل وجہ یہ تھی کہ جب یہاں کے باشندوں کو انقلاب گلگت کی ناکامی کے بعد ایف سی آر کے قانون تحت ایک فرد واحد کے ہاتھ میں دے دیا اور انہوں نے مقامی راجوں اور میروں کو اتنا بے لگام چھوڑا کہ عوام اپنے ہی زمینوں پر ہاری کی زندگی گزارنے پر مجبور تھے لیکن بھٹو نے گلگت بلتستان میں راجگیری کا نظام ختم کرکیمقامی راجاوں کے زیر تسلط عوام کو احساس دلایا کہ آپ بھی ایک انسان ہو اورآپ کو بھی جینے کا حق ہے اُنہوں کے یہاں پاکستانی سٹیزن شب ایکٹ کو نافذ کیا ساتھ ہی سٹیٹ سبجیکٹ رول کو رول بیک کیا اور آج ہم بے حقوق کے شہری تو بن گئے لیکن متنازعہ حیثیت بھی برقرار نہ رہے ،البتہ سٹیٹ سبجیکٹ نہ ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان تاریخ کے ایک نازک ترین دور سے گزر رہا ہے جہاں ہمیں ہماری بقاء اور جعرافیہ غیر محفوط نظر آتا ہے۔ اسی طرح 2009صدارتی آرڈنینس کی بات کریں تو گلگت بلتستان کیلئے تاریخ کا یہ پہلا اور آخری پیکج تھا جس میں گلگت بلتستان کو ناردن ایریا سے ایک خطے کا شناخت ملا جو بلکل ہی ختم ہوگیا تھا ۔ اسی بنیاد پاکستان پیپلزپارٹی نے بھاری اکثریت سے ووٹ حاصل کر لیا اور عوام کو یقین لادیا کہ اگلا ہدف پاکستان کے سنیٹ اور قومی اسمبلی میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے برابر حقوق دلانا ہے لیکن یہ نعرہ چونکہ فرضی تھا لہذا عمل درآمد نہ ہوسکے بلکہ اُس دور میں قانون ساز اسمبلی سے کئی بار آئینی صوبے کیلئے متفقہ قراداد پاس ہوئے لیکن چونکہ مطالبہ ناممکن تھا اس وجہ سے وفاق پاکستان نے اس معاملے پر ایک اخباری بیان دینا بھی مناسب نہ سمجھا بلکہ یہی کہتے رہے کہ یہ خطہ مسلہ کشمیر سے منسلک ایک متنازعہ علاقہ ہے لہذااس قسم کے عمل سے مسلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف پر منفی اثر پڑ سکتا ہے لیکن ہمارے عوام چونکہ جیسے میں نے اوپر ذکر کیا کہ ہماری حُب الوطنی کی انتہاء یہ ہے کہ ہم اس قسم کے اہم نکات پر تحقیق بھی نہیں کرتے بلکہ یقین کے ساتھ تعاون کرتے ہیں جس سے مسائل ختم ہونے کے بجائے اضافہ ہورہا ہے۔ اُس دور میں موجودہ وزیر اعلیٰ نے اُس پیکج کی مخالفت کی اور اس پیکج کو رول بیک کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔ اسی طرح ٹیکس ایڈاپٹشن بھی اُسی پیکج کی مرہون منت ہے جسے عوام نے اب سمجھنا شروع کیا ہے کہ اُس پیکج میں ہمارے حقوق کے بجائیمسائل ذیادہ تھے جسے عوام نے صوبہ سمجھ کر جشن منایا۔ خیر پی پی حکومت نے لاجوب کرپشن کی، تعلیمی اداروں کا بیڑہ غرق کیا، رشوت بازاری حکومتی نظام کا حصہ اور ادارے تباہ برباد ہوگئے، تعلیم یافتہ لوگ قابلیت کے باجود رشوت دینے کیلئے پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے دفتروں کے چکر لگاتے رہ گئے مگر ٹیکسی اور ٹریکٹر ڈارئیور سرکاری اسکولوں میں اُستاد بن گئے۔ جب اُنکا سورج غروب ہوگیا تو وفاق میں چونکہ نون لیگ کی حکومت تھی لہذا گلگت بلتستان اور آذاد کشمیر میں عوام بھلے ہی جس کو بھی ووٹ دے جیتے وہی ہیں جنکے ہاتھ میں وفاق کی چاپی ہے اور یہی کچھ ہوا نون لیگ اور مذہبی جماعتوں میں ٹھیک ٹھاک ٹاکرا ہوا موجودہ وزیر اعلیٰ نے فرقہ ازم کا نعرہ لگایا اور دیامر میں اس حوالے سے کئی اہم مذہبی شخصیات کے ذریعے سیاسی کمپئین چلاے اور یہی کہا گیا کہ شیعہ وزیر اعلیٰ نے تمام پروجیکٹ سکردو میں لگاکر آپ کو نظر انداز کیا ہے لہذا اُنہوں نے ایسا نقشہ کھنچا کہ عوام سوچنے پر مجبور ہوئے کہ اس بات اگر حفیظ الرحمن کو سپورٹ نہیں کرتے تو شائد گھروں میں رہنا بھی مشکل ہوجائے۔لیکن آج اُن علاقوں کے عوام نے بھی اُس نعرے کو مسترد کیا اور اُن سے بیزار نظر آتا ہے۔ دوسری طرف بلتستان ریجن میں لوٹا کریسی اور مسلکی سیاست کے تحت ایسا تاثر دیا کہ ہم نون لیگ میں رہ کر سیاست کریں گے ورنہ شیعوں کیلئے مسائل میں اضافہ ہوگا اور مسلکی کارڈ اور آئینی صوبے کے نعرے میں پھر ایک بار تیزی آگئی حالانکہ یہ وہی لوگ تھے جو کبھی تحریک جعفریہ میں تھے کبھی پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کو بیوقف بناتے رہے لیکن عوام چونکہ آئینی حقوق کے معاملے میں جھوٹ پر بھی یقین رکھتے ہیں اس لئے یقین کیا اور علامہ ساجد نقوی کی پارٹی خاموشی سے نون لیگ کی حمایت کی اور نون لیگ جیت گئے لیکن آئینی حقوق کا نعرہ دفن ہوگیا۔ اس کے بعد سی پیک کی مرہون منت سے یہ خطہ جو ایک زمانے میں قتل گاہ بنا ہوا تھا یہاں امن امان کا ماحول پیدا ہوگیا لیکن حفیظ الرحمن آج بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ امن امان اُنکی وجہ سے برقرار ہے یعنی اگر ماضی میں اگر امن خراب ہونے کی وجہ اُنکا کرسی سے دور ہونا ہوسکتا ہے کیونکہ وہ خود ایسا تاثر دے رہا ہے۔ بحرحال 2013گندم سبسڈی تحریک سے لیکن 2017ٹیکس مخالف تحریک میں بھی عوام جذباتی ہوگئے جسکا تعلق براہ راست پیٹ سے ہے کیونکہ متنازعہ حیثیت کی وجہ سے یہاں نہ کوئی انڈسٹری لگی ہے نہ ہی روزگار کے دیگر مواقع موجود ہیں ایسے میں عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کرنا یقیناًحکومتوں کی بہت بڑی غلطی تھی اس غلطی کی وجہ سے آج گلگت بلتستان کے نئی نسل مکمل طور پر بیدار ہوچُکی ہے اور آئینی حقوق جیسے غیر ممکن نعروں کے متبادل قانونی اور آئینی طور پر ممکن سیٹ کیلئے مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ کیونکہ سوشل میڈیا کے اس دور میں جہاں عوام کو معلومات کی رسائی بہت ذیادہ آسان ہوگیا ہے گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کی سہولیات نہ ہونے کے باجود بھی لوگ کسی نہ کسی طرح سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام اب سمجھ گئے ہیں کہ گندم سبسڈی سے لیکر سی پیک میں محروم ہونے تک اور ٹیکس ایڈاپٹشن ایک کی منسوخی کا مطالبہ منطور ہونے تک کے سفر میں یہ بات واضح ہوگیا کہ حکومت لاکھ جھوٹ بولے اور الزمات لگائے سچ یہی ہے کہ مسلہ کشمیر کی حل تک گلگت بلتستان کو آئینی طور پر پاکستان میں شامل کرنا عوامی مطالبات کے باجود مملکت پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے لہذا ہماری حُب الوطنی یہی ہے کہ ہم متنازعہ ہونے کے باوجود پاکستان کے وفادار ہیں ہمارے عوام کو الزمات لگا کر مقامی حکمران پاکستان دشمن عناصر کے عزائم کو فروغ دے رہا ہے لہذا گلگت بلتستان کے طرزی وزیر اعلیٰ کا یہ کہنا کہ ٹیکس مخالف تحریک نے آئینی حقوق کے معاملے کو گول کرکے پس پشت ڈال دیا، ایک سیاسی نعرہ ہے اور اس نعرے کی کوئی قانونی اور آئینی حیثیت نہیں کیونکہ گلگت بلتستان کی قسمت کا فیصلہ اُس وقت ممکن ہے جب مسلہ کشمیر کی حل کیلئے اقوام متحدہ کی نگرانی میں ریاست جموں کشمیر میں استصواب رائے ہوگی۔ لہذا ٹیکس کے خلاف تحریک ایک بہترین فیصلہ تھا جس میں عوام نے اُنگلیاں اُٹھا کرآمریت کے لہجے میں سرد موسم میں احتجاجی عوام کو گرم کمروں میں بیٹھ کر ویڈیو پیغام دینے والوں کو آئنیہ دکھا کر یہ بتلا دیا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے اور عوام کا پاکستان سے محبت کیلئے حفیظ الرحمن کی کرسی شرط نہیں بلکہ قائد اعظم رحمتہ اللہ علیہ کا فلسفہ مقدم ہے۔ لہذا اب گلگت بلتستان کے تمام وفاقی اور مذہبی سیاست دانوں کو یہ بات سمجھ میں آجا نا چاہے کہ گلگت بلتستان آئینی حقوق کے نام پر جو آپ سب نے عوام کو گمراہ کیا اُسے عوام نے کرگل کے بارڈر سے لیکر بھاشا کے آخری چوک تک متنازعہ گلگت بلتستان کا بینزر لگا کر مسترد کردیا لہذا اقوام متحدہ کی چارٹرڈ کے مطابق سیٹ سبجیکٹ بحالی اور داخلی خود مختاری جس میں اس خطے کی آئینی اور قانونی پہچان ہو اُس کیلئے ایک نئی جدوجہد کا آغاز کریں اور سی پیک میں بطور سٹیک ہولڈر کے شامل ہونے کیلئے کوشش کریں کیونکہ اب تمام قسم کے منفی پروپگنڈوں اور جھوٹے نعروں کی ہوا نکل چُکی ہے۔ پاکستان زندہ باد گلگت بلتستان پائندہ باد۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc