پاکستان پیپلز پارٹی ضلع استور کے زیر اہتمام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد۔

استور(سبخان سہیل) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع استور کے زیر اہتمام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ عتیق الرحمن، دیامر استور ڈویژنل صدر محمد نصیر خان، قایم مقام صدر پاکستان پیپلز پارٹی استور مظفر علی خان ریلے، جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی استور محمد علی، سنیر رہنما خواتین وینگ گلگت بلتستان ساجدہ صداقت، ممبر ایگزیٹو کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی ، محمد شفاء، محمد موسی، عبدلقادر، سنیر نایب صدر شمس الدین ،احسان علی ، سمیت دیگر پارٹی کے سنیر عہدران اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کیا بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عتیق الرحمن ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید محترمہ بے نظیر بھٹوکی شہادت کسانوں، غریبوں، مظلوموں،کی آوزہ کو دبانے کی کوشش تھی بے نظر بھٹو کی شہادت کے بعد جو خلا پیدا ہوئی ہے وہ خلا کبھی پوری نہیں ہوسکتی ہے مخلفین نے بے نظیر کی شہادت کے بعد ہمیں آج تک یہ تعنا دئتے ہیں کہ بے نظیر کی قاتلوں کو کیوں گرفتار نہیں کریا اس وقت اپ کی اپنی حکومت ہونے کے باوجود لیکن میں یہاں پر یہ بات بتاتا چلوں کی پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمیشہ سے عدلیہ نے زیادتی کہ ہے ۔ عدلیہ کی زیادتی کے باعث آج تک بے نظیر کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر محمدنصیر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غیریب اور مظلوم کی بات کی ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے جو گلگت بلتستان کی عوام پر ٹیکس کے شکل میں لوگوں کے منہ سے روٹی کا نولہ چھینے کی کوشش کی ہے ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ہم مر مٹیں گے مگر ٹیس نہیں دینگے ہمارے دور حکومت میں کسی قسم کی کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے اگر ہمارے دور میں ٹیکس کا لاگو کیا گیا تھا تو اس وقت کسی ایک دوکاندر یا کسی ایک شہری سے ایک روپیہ بھی ٹیکس لیا ہوتا اس وقت کوئی ٹیس نہیں لیا گیا ہے مسلم لگ ن اقتدر میں آتے ہی گلگت بلتستان کی عوام کا خون چوسنا شروع کیا ہے ۔ گلگت بلتستان کے لیے ہمارے دور حکومت میں 21لاکھ بوری گندم کا کوٹہ تھا لیکن عوام دشمن حکومت آتے ہی اس کوٹے کو کم کرکے 11لاکھ بوری پر لایا ہے جوکہ گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ ایک بڑی زیادتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر مظفر علی خان ریلے نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں کارکنوں کو وہ عزت دی جاتی ہے جسکے وہ مستحق ہے آج کے دن ہم فخر کے ساتھ یہ بتانا چاہتے ہیں ہم ایک ایسے پارٹی کے کارکن ہیں جو غریب مظلوم اور بے سہاروں کی پارٹی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن نے گلگت بلتساتن سمیت ضلع استور میں تمام سرکاری ادروں کو مسلم لیگ ن کاسیکرٹریٹ بنایا ہے محکمہ ورکس میں اپنے لوگوں کو ٹھیکدروں کو نوزنے کا سلسلہ جاری ہے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سیکیموں کے لیے صرف مسلم لیگ ن کا ہونا لازمی ہے لوکل گورنمنٹ مسلم لیگ ن کے لیے سیاسی رشوت کا ایک زیعہ ہے لوکل گورنمنٹ کے فنڈ کا غلط استمعال کیا جارہا ہے۔ چھ ہزار مسلم لیگ کے ووٹروں کے لیے ضلع استور کیں 90ہزرا لوگوں کا غلہ دبایا جارہا ہے ۔ مسلم لیگ ن ضلع استور کے اندر سرکاری ادروں کو اپنے سیکرٹریٹ کے طور پر استمال کررہے ہیں ۔تقریب سے جنرل سیکرٹری محمد علی، ساجدہ صداقت ، محمد شفاء، محمد موسی، عبدلقادر، شمس الدین، احسان علی، رفع اللہ افریدی، بابر خان،صابر احمد،سمیت دیگر کارکنان نے خطاب کرتے ہوئے بے نظیر شہید کو زبردست خراج عقدت پیش کیا تقریب ابتدعا میں اور آخر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قائد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور دیگر پارٹی کے شہدا کے لیے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی،۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc