سید رضی الدین رضوی کی رحلت سے گلگت بلتستان ایک عظیم رہنماء سے محروم ہوگئے۔ کاچو حیدر علی شاہ

شگر(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی شگر کے صدر کاچو حیدر علی خان نے کہا ہے کہ سید رضی الدین رضوی کی رحلت سے گلگت بلتستان ایک عظیم رہنماء سے محروم ہوگئے۔مرحوم ایک زیرک سیاستدان ہونے کیساتھ ساتھ اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے۔گلگت میں قیام امن کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مرحوم نے بحیثیت ممبر اسمبلی ،مشیر اور پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے چیئرمین اپنے فرائض بخوبی انجام دئے۔مرحوم پی پی گلگت بلتستان کا عظیم اثاثہ تھا اس کی موت سے پی پی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جسے پر کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے مرحوم کی لواحقین سے صبر کرنے اور مرحوم کی بلندید رجات کیلئے دعا کی ہے۔ اللہ مرحوم کو جوار آئمہ ؑ میں جگہ عطا کریں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc