شگرکے مضافاتی گاوں میں گھر میں پانی گھسنے سے سردی سے ٹھٹھر کر 15جانوروں ہلاکتیں۔

شگر(عابدشگری) شگر ہورچس میں گھر میں پانی گھسنے سے سردی سے ٹھٹھر کر 15جانور ہلاک ہوگئے۔جبکہ جانوروں کیلئے جمع کئے گئے چارے بھی پانی میں بھیگ کر تباہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شگر کے گاؤں ہورچس میں گذشتہ رات سخت برف اور سردی سے کوہل جم جانے کیوجہ سے پانی قریبی گھر میں گھس گئے۔ اور رات بھر پانی میں بھیگنے کی وجہ سے سردی سے ٹھٹھر کو 15قیمتی جانور ہلاک ہوگئے۔گھر کے مالک محمد ابراہیم کے مطابق رات کو برف باری اور سخت سردی کی وجہ سے گھر سے ملحق کوہل میں پانی جم گیا تھا جس کی وجہ سے پانی کی سطح اوپر آگئے اور پانی گھر میں داخل ہوئے۔ تاہم انہیں صبح اس وقت پتا چلا جب وہ لوگ جانوروں کو چارہ دینے کیلئے گھر کی نچلے مویشی خانے گئے تو سارے جانور پانی میں مرے ہوئے پایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے قیمتی 15سے زائد جانور ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ ان جانوروں کیلئے رکھے گئے چارے بھی ضائع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے حکومتی اداروں سے ان کی نقصانات کی ازالے کی اپیل کی ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc