استور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جائے گا اور تمام وارڈز میں ہیٹنگ کے لیے جدید طرز کے ہیٹر لگا دئے جائیں گے۔ پارلیمانی سیکرٹیری برکت جمیل

استور(سبخان سہیل )استور پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ برکت جمیل اور ڈپٹی کمشنر محمد ولی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان برکت جمیل نے اپنے دور استور کے موقعے پر استور ہسپتال میں فیمل ورڈ اور میل ورڈ سمیت لبارٹری کا دورہ کیا پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل نے اپنے دورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے موقعے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوے کہا کہ استور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی ہے بہت جلد ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جایے گا اور تمام ورڈز میں ہیٹنگ کے لیے جدید طرز کے ہیٹر لگاے جایںگے۔استور میں بہت جلد پچیس ہزار ہیلتھ کارڈ مستحق خاندانوں میں تقسم کیے جایں گے وزیر اعظم پاکستان ہیلتھ انشورنس پالیسی کے لیے گلگت بلتستان میں سب سے پہلے دیامر استور ڈویژن کا انتخاب کیا گیا ہے بہت جلد دیامر استور ڈویژن میں وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس کارڈ کی تقسم کا عمل شروع کیا جاے گا ۔استور ہسپتال میں ایم ایس اپنے محدود وسایل کے باوجود بہتر خدمات سر انجام دے رہا ہے ہسپتال میں ادویات کی کوئی کمی نہیں ہےوافر مقدر میں ادویات ہے ۔ایکسیر یونٹ میں کام کرنے والے ٹینیشنز کو ایکسیر کیٹ بھی دو ہفتے تک فرہم کیا جاے گا گلگت بلتستان حکومت ہیلتھ کی بہتری کے لیے بہتر اور سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ضلع استور میں ماینر اپریشنز کے لیے بہوشی کا ڈکڑر نا ہونے کی وجہ سے نہیں ہورہے تھے بہوشی کے ڈاکڑ ملا ہے بہت جلد اس کو استور بیجا جاے گا اور ڈی ایچ کیو میں ماینر اپریشن شروع کیا جاے گا۔ماینر اپریشنز جب یہاں پر ہونگے تو لوگوں کی مشکلات میں کافی حدتک کمی آئے گی۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc