ہماری حکومت گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے میں کامیاب ہوچکی ہے بہت جلد ایجوکیشن اور ہیلتھ کی بہتری کے لیے اقدامات کرتے ہوئے ایک بہتر نظام تعلیم کے نظام دئے گی۔ برکت جمیل

استور(سبخان سہیل) محکمہ ایجوکیشن ضلع استور کے زیر اہتمام استور گرل سیکنڈری سکول عیدگاہ میں باباے قوم حضرت قائد اعظم کی 142یوم پیدایش کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ برائے صحت گلگت بلتستان برکت جمیل تھے جبکہ صدر محفل ڈپٹی کمشنر استورمحمد ولی تھے ۔ اس موقعے گرل سیکنڈری سکول میں ہونے والی تقریب میں ضلع استور کے مختلف اسکولز،فینہ، لوس ، چونگرہ، عیدگاہ کے طالبات نے قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی کے حوالے سے مختلف پہلو پر تقریری مقابلوں میں حصہ لیا۔ قائد پاکستان کے یوم پیدایش کے سلسے میں منعقد تقریب میں محکمہ ایجوکیشن ضلع استور کے ڈپٹی ڈائریکٹر ، امن کمیٹی کے ممبران محمد شفاء، شیر شاہ، کفایت الدین ، اور استایذہ اور عمائدین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ برکت جمیل نے کہا کہ ہماری حکومت گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے میں کامیاب ہوچکی ہے بہت جلد ایجوکیشن اور ہیلتھ کی بہتری کے لیے صوبائی سطح پر بہتر اقدامات کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے اندر تعلیم کے نظام کو ایک بہتر نظام دئے گی وزیراعلی گلگت بلتستان تعلیم کے اوپر خصوصی توجہ دئے رہے ہیں ۔ استور میں آج جس دن کے مناسبت سے یہ تقریب کا اہتمام کیا ہے وہ باباے قوم جس نے ہمیں ایک خطے کے اوپر ایک آزاد ملک بنا کے ہمارے حوالے کیا ہے ہمیں اپنے بچوں کی تعلم کے لیے تعلیم کے بنیادی اصولوں کوسمجھتے ہوئے اپنے بچوں کو جدید علوم کے ساتھ ساتھ ایک اچھا ماحول بھی دینا ہوگا۔ عیدگاہ گرل ہائرسیکنڈری سکول کو ماڈل سکول کا درج دیا جائے گا۔ سکول کی لباٹری کے لیے جو فنڈ درکار ہے وہ میں اپنی اے ڈی پی سے دینے کا اعلان کرتا ہوں اور ساتھ ہی چونگرہ گرل سکول کے لیے دو کمروں کا بھی اعلان کرتا ہوں ۔ انھوں نے اس موقعے پر محکمہ ایجوکیشن استور کی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے انھیں مبارک باد پیش کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد ولی نے کہا کہ استور کے اندر بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے مجھے انتائی خوشی ہوئی کہ ہمارے بچیوں میں اتنا ٹیلنٹ ہے قائد اعظم کی یوم پیدایش کے سلسلے میں منعقد تقریب کے موقعے پر یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا وہ انشااللہ بہت جلد پورا ہوگا پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے میں آج کے اس کامیاب ایونٹ پر محکمہ ایجوکیشن اور گرال ہائر سیکنڈر ی سکول کی تمام انتظامیہ کو مبار باد پیش کرتے ہوئے امید کرتا ہوں کہ آیندہ بھی اسطرح کے ایونٹ منعقد کرائیں گے۔ تقریب سے امن کمیٹی استور کے ممبر محمد شفا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تما م طالبات کو مبار باد پیش کرتا ہوں جنوں نے اس تقریب میں تقریری مقابلوں میں حصہ لیا ہے میری جانب سے محکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام اس طرح کا یک اور تقریر مقابلہ کرانے کا اعلان کرتا ہوں جس میں ضلع بھر کے سکولوں سے طالبات کو مدعو کیا جائے گا اس کا جیتنا بھی اخراجات آئیں گے وہ میں دو ں گا۔ تقریب سے صدر پریس کلب استور سبخان سہیل اور ایس ایم سی کے چیرمین ر فعی االلہ خان افریدی ، کفایت الدین اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ایجوکیشن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے آخر میں مہمانوں نے تقریب میں حصہ لینے والی طالبات میں انعامات اور ٹرفیاں بھی تقسم کئے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc