انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آج بلتستان کے چاروں اضلاع کے عوام نے گلگت کی طرف لانگ مارچ شروع کردیا۔

سکردو(نامہ نگار) انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آج بلتستان کے دیگر اضلاع کھرمنگ شگر گانچھے سے ہزاروں لوگوں نے گلگت کی طرف لانگ مارچ کرنے سکردو پہنچا سکردو پہنچنے پر انجمن تاجران سکردو کے کابینہ کے ارکان اور صدر غلام حسین اطہر نے شاندار استقبال کیا دیگر اضلاع سے انے والے لوگوں کا اور اس کے بعد سکردو یادگار شہداء پر سکردو کی تاریخ کا سب بڑا جلسہ کیا گیا کسی غیر سیاسی پارٹی کا یہ سب سے بڑا جلسہ تھا۔ شام کو باہمی مشاورت کے ساتھ کئی ہزار کے گاڑیوں کے قافلے پر مشتمل گلگت کی طرف لانگ مارچ شروع ہوئے اور روندو کے مقام پر عوام نے آٹھ گائے ذبح کرکے لانگ مارچ میں شامل عوام کیلئے شام کے کھانے کا اہتمام کیا۔ یاد رہے لانگ مارچ کو بلتستان کے تمام مسالک کے علمائے کرام کی قیادت کررہے ہیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc